Trending Now

بائیکاٹ مہم کامیاب،فیشن برانڈ’’زارا‘‘کومتنازعہ فوٹوشوٹ مہنگاپڑگیا

ویب ڈیسک:بائیکاٹ مہم کی کامیابی کےبعد انٹرنیشنل فیشن برانڈ’ ’زارا‘‘کو فلسطینیوں کے خلاف فوٹو شوٹ پر معذرت کرناپڑی۔
تفصیلات کےمطابق مشہورانٹرنیشنل برانڈ’’زارا‘‘کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اڑایا گیاتھا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔
فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فیشن لیبل کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ نیا کلیکشن جولائی میں بنا تھا اور اس کا فوٹو شوٹ ستمبر میں کیا گیا۔
فیشن لیبل کے مطابق ان کی نئی تشہیری مہم کی تصاویر سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تصاویر ہٹائی دی گئی ہیں۔

Read Previous

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

Read Next

’’جوان‘‘نےرواں برس گوگل سرچ پربھی تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *