Trending Now

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کے ہمراہ پرتھ اسٹیڈیم میں تصاویر بنوائیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر (کل) سے پرتھ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے الگ اسٹینڈ بھی بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔

کینگروز کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

Read Previous

ملکی ضرورت کے مطابق کھاد درآمد کر لی، محمد علی

Read Next

سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *