Trending Now

نیلم منیر کی زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اٹھادیا

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اُٹھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں کے سوالات کا جوابات دینے کا سیشن رکھا، جس میں اِن سے ایک صارف نے سوال کیا کہ آپکی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟۔

جس پر نیلم نے ایک لفظ میں صارف کا جواب ’’آخرت‘‘!۔

اسی طرح ایک صارف نے سوال پوچھا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا ہے‘‘۔

فکر آخرت سے متعلق نیلم منیر نے لکھا کہ ’’موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللّٰہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے، اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں‘‘۔

Read Previous

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی قوانین یاد دلا دیے

Read Next

میٹا کا انقلابی قدم،AI سے لیس چشمے تیار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *