Trending Now

ملک مشکل میں ہے، سیاسی اختلافات بھلا کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

 پشاور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب ملک مشکل میں ہے تو ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ہائی کورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے   چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس کا مقابلہ کوئی ایک جماعت نہیں کر سکتی۔ اگر ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو دشمن اس کا فائدہ اٹھاتا رہے گا۔جب ملک مشکل میں ہے تو ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختون خوا کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا اور دنیا تسلیم کررہی تھی کہ پاکستان نے دہشتگردی کے پر قابو پالیا ہے، لیکن پھر پارلیمان سے پوچھے بغیر سنگین دہشتگردی میں ملوث افراد کو جیل سے نکالا گیا۔ جب افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو پھر ان لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے یہاں آنے دیا یا۔

لاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل کا واقعہ اس کی ایک مثال ہے۔ اس ایک فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

Read Previous

غیر شرعی نکاح:عمران،بشریٰ بی بی نےبادی النظر میں جرم کاارتکاب کیا،حکمنامہ

Read Next

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *