Trending Now

نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے بھائی کی اپیل سماعت کے لیے منظور

سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے بھائی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ عدالت نے انسداددہشت گردی عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پراسکیوٹر جنرل سندھ سے بھی جواب طلب کرلیا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے دائر کی گئی، جس پر عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا اور ساتھ ہی پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے بھی جواب طلب کرلیا۔

 اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو بری کرکے اہم شواہد کو نظر انداز کیا ہے، تاہم عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، اورعدالت نے عدم شواہد کی بنا پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

Read Previous

ایلون مسک کی کمپنی کا نیا انسان نما روبوٹ تیار جو انڈے بھی ابال سکتا ہے

Read Next

سزائے موت سے نہیں ڈرتا، باجوہ، ڈونلڈلو کو بچانے کیلئے ڈرامہ ہورہا ہے، عمران خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *