Trending Now

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے نائب کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نائب کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان شان مسعود کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان نامزد کیا تھا۔

فاسٹ بولر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی کھیل رکھے ہیں۔

Read Previous

اسی ہفتے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کروں گا ، لطیف کھوسہ

Read Next

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار، نگران کابینہ نے مسترد کردیا، مرتضی سولنگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *