پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 51فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیچکررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پاک سوزوکی کے 18262یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک سوزوکی کے 37029 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
نومبر میں کمپنی کے 3506 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے 3810 یونٹس کاروں کی فروخت کے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں سوزوکی سوفٹ کے 1852 یونٹس، کلٹس 1611 یونٹس، ویگنار 716 یونٹس، سوزوکی آلٹو 11306 یونٹس، سوزوکی بولان 853 یونٹس اور راوی کے 1220 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔