Trending Now

سوئس کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

سعودی عرب کی آئل اینڈ کمپنی کے بعد سوئٹرزلینڈ کی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، ٹریفیگیورا سے ہادی ہولوچی اور چشتی گروپ سے عامر چشتی نے سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات طویل مدتی معاہدے کے تحت سپلائی ہوں گی، سوئس ٹریفیگیورا کمپنی کی ذیلی کمپنی پیوما ایڈمور کے 550 پیٹرول پمپس پر سرمایہ کاری کرے گی۔

سوئس کمپنی ٹریفیگیورا پاکستان میں نجی گروپ کے ساتھ ایل پی جی کاروبار بھی بڑھائے گی، نجی گروپ کے ساتھ سولر پینل مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔

Read Previous

زوہاب خان کا اپنی ساتھی اداکارہ سے شادی کا اعلان

Read Next

پرتھ ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز بےبس! وارنر کا لاٹھی چارج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *