کراچی: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جان خطرے میں ہے اور ان کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کا دورہ پہلے سے زیادہ دردناک تھا۔ میں اپنی بہن کو دیکھ کر آئی ہوں اور مجھے بہت دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے گئی تو بھونڈا مذاق کرتے ہوئے مجھے کہا گیا کمرے کی چابی نہیں مل رہی اس لیے ملاقات نہیں ہوسکتی اور پھر ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ 8 گھنٹے کا وزٹ تھا لیکن صرف ملاقات کے لیے 3 گھنٹے ملے۔ عافیہ صدیقی کی جان خطرے میں ہے اور ان کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ ان کے ساتھ بہت برے طریقے سے ٹریٹ کیا گیا ہے۔