Trending Now

چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

کراچی کے بعد ملتان میں بھی چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے، مارکیٹ میں چینی 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

بعض جگہوں پر چینی 145 روپے جبکہ بعض جگہوں پر 150 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے مہنگی 155 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

چینی کی قیمت پر دکانداروں کا کہنا تھا کہ منڈی سے 6800 کا تھیلا لاتے ہیں،فی کلو کے پیچھے ہمیں صرف ایک دو روپے ہی بچتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار روز میں چینی کی قیمت میں 12 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Read Previous

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کیخلاف بائیڈن انتظامیہ کے ملازمین کا وائٹ ہاوس کے باہر احتجاج

Read Next

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *