غیر شرعی نکاح کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ وکیل درخواستگزار نے گواہوں کے بیانات قلمبند کروانے کیلئے تاریخ دینے کی استدعا کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جج قدرت اللہ نے کی۔
وکیل درخواست گزار رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ ہمارے پاس اس کیس میں چار گواہ ہیں۔ چاروں گواہان کے بیانات ایک ہی دن میں کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ گواہ پیش کرنے کے حوالے سے ہمیں تاریخ دے دیں۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ چلیں اس حوالے سے دیکھ لیتے ہیں۔