ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 812 پر آ گیا۔