Trending Now

مکئی کی برآمدات بڑھانے سے متعلق ویبینار

  کراچی:  ٹڈاپ نے مکئی کی برآمدات بڑھانے کے لیے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں ویتنام، ملائیشیا اور سری لنکا کو مکئی کی برآمدات بڑھانے کے امکانات کے بارے میں بتایا گیا۔

ویبینار میں مکئی کے 75  برآمد کنندگان شریک ہوئے۔ ٹڈاپ کے ویتنام، سری لنکا اور ملائیشیا سے کمرشل کونسلرز نے ان ممالک میں مکئی کی برآمدات کے مواقع اور ریکوائرمنٹس کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کی۔

واضح رہے کہ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران مکئی کی برآمدات میں 174 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مکئی کی برآمدات کا حجم بڑھ کر 217  ملین ڈالر ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران محض 79 ملین ڈالر تھا۔

گزشتہ 4 ماہ کے دوران برآمد کی گئی مکئی کا حجم گزشتہ پورے سال کی برآمدات سے زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Read Previous

’بلوچستان اور کے پی میں کچھ سکیورٹی مسائل ہیں لیکن الیکشن کا ماحول نظر آرہا ہے‘

Read Next

فلسطین کے حق میں نعروں والے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملی، عثمان خواجہ نے کالی پٹی باندھ لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *