Trending Now

مسلم لیگ ن کا آئی پی پی اور جے یو آئی (ف) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہ ہوسکا

عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، مسلم لیگ ن کا استحکام پاکستان پارٹی اور جے یو آئی ف کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ 

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 40 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ رکھی ہے۔ مسلم لیگ ن کےلیے قومی اسمبلی کی پانچ سے سات اور صوبائی اسمبلی کی بیس سے زیادہ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ممکن نہیں۔

بتایا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی جنوبی کے ساتھ ساتھ وسطی پنجاب میں بھی نشستیں مانگ رہی ہے۔ اب تک مذاکرات کے تین ادوار میں خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی۔ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنی نشستوں کے حوالے سے لسٹ ن لیگ کو دے دی ہے۔

لیگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں جے یو آئی ف نے بھی  قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔ جے یو آئی ف صوبائی اسمبلی کی دس نشستوں پر بھی ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔ جس پر ن لیگ نے اتنی گنجائش نہ ہونے کا بتایا ہے۔

ن لیگ نے تجویز پیش کی ہے کہ جے یو آئی ف جن نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگ رہی ان کا سروے کروا لیتے ہیں۔ تاہم سروے کی تجویز پر جے یوآئی ف ناراض ہوگئی ہے۔ جس کے بعد اب حتمی فیصلہ تینوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کرے گی۔

Read Previous

جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ آسٹریلیا سے شکست! ٹیم پانچویں، چھٹی پوزیشن سے بھی محروم

Read Next

برطرف جج شوکت صدیقی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *