کراچی: کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں میاں بیوی نے خود کو پیٹرول چھڑک کرجلالیا،دونوں اسی فیصد جھلس کرشدید زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او زمان ٹاون راو رفیق کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاون مدینہ کالونی میں 32 سالہ جمیل احمد اوراس کی بیوی 28 سالہ مسکان نے اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔
شورشرابےپرمحلے کے لوگ جمع ہوگئے علاقہ مکینوں نے آگ بھجا کر سول اسپتال پہنچایا جہاں 32 سالہ جمیل احمد نے برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ دیا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ بیوی بھی 80 فیصد جھلس گئی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ان کا ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے ۔ میاں بیوی کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے تاہم مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کئی ماہ سے کرایہ نہیں دے سکے تھے۔
مالکان مکان نے انھیں کرایہ نہ ملنے کی وجہ سے گھر خالی کرنے کاالٹی میٹم دے رکھا تھا،گھرخالی کرنےکا تقاضوں سے دلبرداشتہ ہوکردونوں نے خود کوزندہ جلالیا۔