Trending Now

روسی شہری ویزا اور ٹکٹ کے بغیر امریکا پہنچ گیا

واشنگٹن: روس کا ایک شہری ویزے اور ٹکٹ کے بغیر امریکا پہنچ گیا، جس پر نہ صرف امریکی حکام حیران ہیں بلکہ ائرلائنز کے نظام کی قلعی بھی کھل گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک روسی شہری ٹکٹ اور ویزے کے بغیر ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے جانے والے طیارے میں سوار ہوا اور امریکا پہنچ گیا۔ اسرائیل اور روس کی شہریت رکھنے والے سرگئی ولادیمیر اوویچ کو امریکی پولیس نے لاس اینجلس سے گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق روسی شہری کا نام اس پرواز کے مسافروں میں بھی شامل نہیں تھا، پھر بھی وی پرواز میں بیٹھ کر امریکا پہنچا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو بیان دیتے ہوئے روسی شہری نے ابتدائی طور پر بتایا کہ وہ اپنا پاسپورٹ طیارے میں بھول آیا ہے، تاہم تفتیش کے دوران اس کا یہ بہانہ کام نہیں کر سکا اور اسے اپنا بیان پھر بدلنا پڑا۔

طیارے کے عملے نے بتایا کہ روسی شہری کو جہاز میں بیٹھے کافی لوگوں نے دیکھا کہ وہ بار بار اپنی سیٹ بدل رہا تھا۔ پرواز کے دوران اس نے ایئر ہوسٹس سے دو بار کھانا مانگا اور یہاں تک کہ پرواز کے عملے کیلئے رکھی گئی چاکلیٹ بھی کھانے کی کوشش کی۔ تفتیش میں روسی شہری کا کہنا تھا کہ وہ الجھن کا شکار ہے۔ تین دن سے سویا نہیں، اور اسے کچھ بھی یاد نہیں کہ وہ طیارے پر کیسے سوار ہوا اور وہ بھی بغیر ٹکٹ یا ویزا کے۔

Read Previous

لال بیگ کو مارنے کی کوشش میں گھر کے لان میں دھماکا

Read Next

اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار کی خودکشی کی کوشش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *