پاکستان ریلوے نے اندرون سندھ اور کوئٹہ بلوچستان کے لیے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی ڈاؤن بولان 25 دسمبر 2023 سے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں اور پاور وینز کی کمی کی وجہ سے بولان میل کو مکمل بحال نہیں کیا جا رہا تاہم بولان میل صرف ایک ٹریک کے ساتھ مختلف دنوں میں کراچی اور کوئٹہ کے لیے چلائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا جو کراچی سے روانہ ہو کر اگلے دن پشاور پہنچے گی۔
عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاور کینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔