Trending Now

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتو ں میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے، اس اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران خام تیل کی قیمت 79 ڈالر سے نیچے آئی ہے لیکن آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی تیل کی قیمت 9 سینٹ بڑھ کر76.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 10 سینٹ کا اضافہ ہوا جس قیمت 71.68 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔دسمبر کے آغاز سے قبل جب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے زائد تھی۔

ذرائع کے مطابق پندرہ دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔

Read Previous

عثمان خواجہ کے نعروں والے جوتوں کا معاملہ: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کیا کہا؟

Read Next

غلط فیصلے دینے والوں کو کب سزائیں دی جائینگی، فیصل واوڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *