Trending Now

دوسرا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دیدی

 نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں  انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 131رنز سے جیتا تھا۔ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کی خاص بات فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ کارکردگی اور غلام فاطمہ کی عمدہ بولنگ تھی۔

فاطمہ ثنا نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ اس کے علاوہ بولنگ میں بھی انہوں ںے 2 شکار کیے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں باضابطہ طور پر پہلی مرتبہ پاکستان ویمنز کی قیادت کررہی تھیں۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے ندا ڈار کے ان فٹ ہوجانے کے سبب کپتانی کی تھی۔

پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ ویمنز نے 48.5 اوورز میں  9  وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان ویمنز کو میچ کی پہلی ہی گیند پر منیبہ علی کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اور پھر صرف 35 رنز پر اس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔ سدرہ امین 12، بسمہ معروف7  اور عالیہ ریاض7  رنز بناسکیں۔

اس موقع پر فاطمہ ثنا اور نتالیہ پرویز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کا اضافہ کیا۔ نتالیہ پرویز تین چوکوں کی مدد سے39  رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ وکٹ کیپر نجیہہ علوی نے بھی تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور فاطمہ ثنا کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز کا اضافہ کیا۔

Read Previous

عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

Read Next

دن کا وہ وقت جو دفتری کاموں کے لیے بدترین ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *