Trending Now

انڈر 19 ایشیاء کپ: یو اے ای نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے دی

دبئی: اندر 19 ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں یو اے ای نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 19 کی ٹیم 194 رنز کے تعاقب میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سعد بیگ 50 اور آزان اویس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر حسن 27، شاہزیب خان 11، محمد ذیشان 10، عرفات منہاس 8، ریاض اللہ 4، نجب خان 3، شمائل حسین اور عبید اللہ 0،0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

علی اسفند 61 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

یو اے ای کی جانب سے ایمن احمد اور ہاردک پائی نے 2، 2 جبکہ اومِد رحمان، دھروو پراشر اور عمار بادامی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Read Previous

شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہئے، میکال ذوالفقار

Read Next

چینی کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ، 19 اشیا مزید مہنگی، ادارہ شماریات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *