Trending Now

روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کا پوسٹر جاری

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا جس میں اسٹار کاسٹ نمایاں ہے۔ 

’انڈین پولیس فورس‘ کا پہلا ٹیزر 16 دسمبر کو سامنے آئے گا جبکہ ویب سیریز 19 جنوری 2024 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔

سات قسطوں پر مشتمل سیریز کو پروڈکشن اور ڈائریکشن روہت شیٹی نے دی ہے اوراس میں سدھارتھ ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔۔

’انڈین پولیس فورس‘ کے ساتھ ’سنگھم‘ سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا۔

ویب سیریز کو ’پولیس کمیموریشن ڈے‘ پر ریلیز کیا جائے گا تاکہ ان پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔

Read Previous

میسی کی ورلڈکپ 2022 میں پہنی گئیں جرسیاں لاکھوں ڈالرز میں نیلام

Read Next

آئی فون صارفین آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ سے ناراض

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *