Trending Now

محکمہ صنعت میں “ای سروسز سندھ” ایپ کا افتتاح

  کراچی: نگران وزیر برائے صنعت و تجارت و ریونیو محمد یونس ڈاگھا نے محکمہ صنعت میں “ای سروسز سندھ” ایپ کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد یونس ڈاگھا نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ ، سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی تمام اسٹیٹس جن میں کراچی، نوری آباد ، کوٹری، حیدآباد ، سکھر کی تمام اراضی کے ریکارڈ اور نقشے ڈیجیٹائز کردئیے گئے ہیں جبکہ اب تمام خدمات بشمول این او سی، پرمیشن اور ٹرانسفر آن لائن دستیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے افسران و عملہ درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹانے کا پابند ہوگا، نئے ڈیجیٹل نظام سے مربوط نگرانی اور کارکردگی کی جواب دہی ممکن ہوگی اور صارفین کو آسانی میسر آئے گی۔

محمد یونس ڈاگھا نے کہا کہ اب درخواست دہندگان کو غیر ضروری دفاتر میں آنے اور درخواستوں پر کارروائی کیلئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا، آن لائن نظام دستاویزات پہنچانے کیلئے کوریئر سروس سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔

Read Previous

’سیپسس‘ کے سبب ہر سال بچوں کی سیکڑوں اموات کا انکشاف

Read Next

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج، سماعت براہ راست نشر کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *