Trending Now

عام انتخابات ،اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے جاری کر دئیے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کےججز پر مشتمل ہونگے۔

اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جا سکے گا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کوہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

Read Previous

ملکی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن ای گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ

Read Next

ملتان، چینی کی 100 کلو کی بوری میں 1200 روپے کا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *