Trending Now

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پرتھ: سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا، وہ طویل طرز کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انھوں نے انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز سے اب تک ہر ٹیسٹ اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز ہی بنائے ہیں انھوں نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قائم کیا۔

سعود نے اس دوران ایورٹن ویکیس کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 14 اننگز میں لگاتار 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل سعود شکیل نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ کے دوران ہر میچ میں ففٹی اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Read Previous

لاپتا 10 سے زائد افراد کی بازیابی کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب

Read Next

سلمان علی آغا بریسلٹ کی وجہ سے مشکل میں پڑگئے، کلائیوں کا معائنہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *