کراچی: پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ناقص بیٹنگ کا رونا رویا جانے لگا۔
پاکستان کو پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جس کے بعد کپتان شان مسعود اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے بیٹنگ کی ناکامی کا رونا رویا جارہا ہے۔
شان کہتے ہیں کہ جب آپ آسٹریلیا آتے ہیں تو زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں، اگر ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل مجھ سے کہا جاتا کہ اگر آسٹریلیا 110 اوورز کھیلتا تو آپ 100 اوورز کھیل لیں گے، ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر میں اسے قبول کرتا، اگرچہ ہم دنیا کے بہترین اٹیک کے سامنے کھیل رہے تھے مگر ہمیں تھوڑا زیادہ تیزی سے کھیلنا چاہیے تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے 60 یا 70 رنز کم بنائے، جس سے ہمارا پہلی اننگز کا فرق کم ہوسکتا تھا۔