دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے ملازمین نے خفیہ طور پر اوپن اے آئی کے لینگویج ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹ سیڈ کے لیے مسابقتی مصنوعی لینگویج ماڈل تیار کیا۔
اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کو ٹک ٹاک کے لیے لینگویج ماڈل تیار کرنے کے لیے استعمال کرنا اوپن اے آئی کی شرائط کی کھلی ورزی ہے، یہی وجہ ہے کہ بائٹ ڈانس کا اوپن اے آئی اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے۔
اوپن اے آئی کے ترجمان نیکو فیلکس نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔
’ ان کاکہنا تھا کہ تمام صارفین کو ہماری استعمال کی پالیسیوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری ٹیکنالوجی کو اچھے کے لیے استعمال کیا جائے۔ جبکہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ہمارے API کا استعمال کم سے کم تھا، ہم نے مزید تفتیش کے دوران ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔‘
نیکو فیلکس نے کہا ’اگر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان کا استعمال ان پالیسیوں کی پیروی نہیں کرتا ہے، تو ہم ان سے ضروری تبدیلیاں کرنے یا اپنا اکاؤنٹ مکمل ختم کرنے کے لیے کہیں گے