Trending Now

خام تیل کی پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 1.1 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں 2.1 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

پی پی آئی ایس اور اے کے ڈی ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70804 بیرل ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.1 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70060 بیرل یومیہ رہی تھی۔

اکتوبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71356 بیرل ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہے، ستمبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72526 بیرل رہی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3166 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.1 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3234 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

اکتوبر میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2954 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوکہ ستمبر کے مقابلے میں 5.8 فیصد کم ہے، ستمبر میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3135 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

Read Previous

عدالت نے ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

Read Next

ملک بھر میں دال ماش اور سرخ لوبیا کی قیمتوں میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *