Trending Now

مارک زکر برگ ساڑھے 76 ارب روپے سے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا گھر بنائیں گے

فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا گھر تعمیر کر رہے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق مارک زکربرگ 27 کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے 76 ارب روپے) کی لاگت سے امریکی ریاست ہوائی میں یہ گھر تعمیر کر رہے ہیں۔

گھرمیں 5 ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط زیرزمین بنکر بنایا جائے گا۔ یہ گھر امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ذاتی تعمیراتی منصوبہ ہے۔ مارک زکربرگ نے 2021ء میں اس جزیرے پر 110 ایکڑ زرعی رقبہ خریدا تھا۔ مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ پریسلا چن کے پاس پہلے بھی 1300 ایکڑ زرعی رقبہ تھا۔جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر تھی۔

اس گھر میں بنائے جانے والے دو بنگلے 57 ہزار مربع فٹ پر محیط ہوں گے۔ گھر میں 30 بیڈ رومز، 30 باتھ رومز، کانفرنس رومز اور ایک انڈسٹریل کچن ہو گا۔ گھر میں بنائے جانے والے تمام بنگلوں کو زیرزمین سرنگوں کے ایک نظام کے ذریعے باہم منسلک کیا جائے گا۔

زیرزمین بنکر میں دھات سے بنے ساﺅنڈ پروف دروازے لگائے جائیں گے۔ کنکریٹ کی دیواریں بم پروف بنائی جائیں گی۔ گھر میں کئی گیسٹ ہاﺅسز، جم، متعدد سوئمنگ پولز، ہاٹ ٹب، ٹینس کورٹ اور دیگر کئی چیزیں بنائی جائیں گی۔ اس گھر کے مکینوں کو کسی بھی چیز کے لیے گھر سے باہر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Read Previous

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Read Next

آسٹریلیا: ہوٹل میں ہیر ڈرائر کے استعمال پر لاکھوں روپے جرمانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *