پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید ترین مندی کا رجحان جاری ہے۔ آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔ جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ، 64 اور اس کے بعد 63 ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 2256 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ 62 ہزار 948 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اور اب 100انڈیکس گھٹ کر 62948 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔