Trending Now

رنویر سنگھ کے مومی مجسمے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے

  لندن: بالی وڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے لندن اور سنگاپور کے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے۔

بھارتی اداکار نے دونوں مجسموں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ پر رنویر سنگھ نے کیپشن میں لکھا کہ بچپن سے وہ نامور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ اپنے والدین کی تصاویر کو حیران ہوا کرتے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ ایک دن وہ بھی ان عظیم شخصیات کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اب اس کامیابی سے انہیں بہت خوشی ہے۔

رنویر سنگھ نے دوسری پوسٹوں میں مجسمے کے ساتھ اپنی والدہ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور انہوں نے مجسمے کو شاندار قرار دے دیا۔

Read Previous

ٹکٹ کے معاملے پر جھگڑا، نواز شریف نے باپ بیٹے میں صلح کروادی

Read Next

بیس بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی 11 درجے ترقی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *