Trending Now

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ جس کے مطابق جنوری تا مارچ2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے  جب کہ اکتوبر تادسمبر 2022ء  کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ طلب کیا گیا ہے۔

حکومتی درخواست بجلی کے یکساں ٹیرف نظام کے تحت نیپرا میں دائر کی گئی۔

Read Previous

سندھ کے کئی اضلاع میں جمعے کو گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان

Read Next

“آئمہ بیگ نے میرا گانا چُرا کر مجھ پر ہی چوری کا الزام لگایا”، شیراز اپل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *