Trending Now

ورزش کے دوران ہونے والی عمومی غلطیاں

جسم اور ذہن کی عمومی صحت کیلئے وزرش بہت اہم ہے تاہم ورزش کے دوران کچھ عمومی غلطیاں ہیں جن کا اگر خیال نہ رکھا جائے تو ورزش کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

درجِ ذیل کچھ ایسی ہی عمومی غلطیاں تحریر کی جارہی ہیں جو ورزش کے دوران اکثر انجانے میں کرجاتے ہیں:

1) وزرش سے پہلے جسم کو ہلکی پھلکی ورزش کے ذریعے تیار نہ کرنا اور ورزش کے بعد جسم کو آرام نہ دینا۔

2) ورزش کے دوران غلط جسمانی حالت یا سمت: اس سے ورزش کے دوران کوئی جسمانی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

3) جسم کی تھکاوٹ یا درد کو نظرانداز کرتے ہوئے قوتِ برداشت سے زیادہ ورزش کرنا۔

4) اول وقت میں ہی ورزش میں شدت لے آنا، جبکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ورزش کو درجہ بدرجہ بڑھایا جائے۔

5) لچکدار ورزشوں کو نظر انداز کرکے دوسری ورزش کی اقسام کو اپنانا۔

6) ناکافی سانس لینا: ورزش کے دوران سانس زیادہ روکنا یا حرکات کے حساب سے سانس نہ لینا تھکاوٹ اور چکرانے کا سبب بن سکتا ہے۔

7) صحت کیلئے صرف ورزش پر ہی انحصار کرنا سب سے بڑی غلطی ہے۔ ورزش کے ساتھ ساتھ خوراک، پانی اور مناسب نیند بھی ضروری ہے۔

8) ورزش سے جلد نتائج کی امید کرنا آگے چل کر مایوسی کا سبب بن سکتا ہے۔ ورزش میں صبر ایک کلید کی حیثیت رکھتا ہے جس سے آپ موثر طریقے سے اپنی جسمانی صحت کے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

Read Previous

چھینک روکنے پر سانس کی نالی پھٹ گئی، اپنی نوعیت کا پہلا عجیب و غریب کیس

Read Next

سندھ میں 29سال بعد نادرونایاب پرندے اورینٹل ڈارٹرکی آمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *