Trending Now

علاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑا اضافہ

علاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں افغانستان، چین، بنگلہ دی، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ سمیت 7علاقائی ممالک کو 1.855 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو مجموعی برآمدات کا14.83 فیصد ہے۔

چین کو جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1.223 ارب ڈالر، افغانستان کو 232.97 ملین ڈالراور بنگلہ دیش کو 248.45 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔

اسی طرح سری لنکاکو 145.97 ملین ڈالر، نیپال کو 1.439 ملین ڈالر اور مالدیپ کو 3.832 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس مدت میں علاقائی ممالک سے درآمدت کاحجم 5.045 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.03 فیصد کم ہے۔

Read Previous

علی محمد خان کی ریاست سے گرفتار کارکنوں کو معاف کرنے کی اپیل

Read Next

عرب امارات میں زندگی بھر کی رہائش کیلئے مستقل ویزے کا اجرا شروع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *