پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں ٹویٹر (ایکس) کی سروس بری طرح متاثر ہو گئی۔
ڈاؤن ڈیٹکٹر ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر ایکس کی سروسز پوری دنیا میں تعطل کا شکار ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر سے تقریباً 70 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔
سروس میسر نہ آنے پر سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، اس بارے میں ابھی تک ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایکس پر جانے والے صارفین کو ریگولر ٹوئٹس کی جگہ ’ویکم ٹو یور ٹائم لائن‘ لکھا نظر آیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی بڑا مسئلہ ہوا ہے۔