گینگوون: جنوبی کوریا کے کالج کے طلبا نے استاد کی طرف سے ڈیڑھ منٹ پہلے امتحانی پرچے لینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ سنیانگ کالج کا ہے جہاں داخلے کا امتحان دینے کے لیے آئے طلبا سے استاد نے پرچہ طے شدہ وقت سے 90 سیکنڈ پہلے لے لیا۔
سنیانگ کالج کا داخلہ امتحان ملک بھر میں بدنام زمانہ مانا جاتا ہے جو کہ طویل اور مشکل ہوتا ہے جبکہ اس امتحان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے نتائج نہ صرف طلباء کے کالج میں تقرریوں کا تعین کرتے ہیں بلکہ ان کے کیریئر سے متعلق بہترین آپشنز اور مضبوط تعلقات کا بھی سبب بنتے ہیں۔
علاوہ ازیں طلباء کی توجہ مرکوز رکھنے کے لیے اسٹاک مارکیٹ بھی تاخیر سے فعال ہوتی ہے۔ لہٰذا استاد کی جانب سے ڈیڑھ منٹ قبل امتحان ختم کرنا سنگین نتائج پیدا کرسکتا ہے۔