Trending Now

کرسمس ٹری کی طرح نظر آنے والا ستاروں کا جھرمٹ دریافت

واشنگٹن: ماہر فلکیات نے سینکڑوں نوری سال دور ستاروں کا ایک ایسا جھرمٹ دریافت کیا ہے جس کی شکل بالکل کرسمس کے درخت سے ملتی جلتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے موقع پر ناسا نے سبز رنگ کے ستاروں کے جھرمٹ NGC 2264 کی تصویر جاری کی ہے جسے “کرسمس ٹری کلسٹر” بھی کہا جاتا ہے۔

کرسمس کے درخت کی طرح نظر آنے والا ستاروں کا یہ جھرمٹ 2 ہزار 500 نوری سال کے فاصلے پر ہے اور ستاروں کے جھرمٹ کی یہ تصویر ناسا کی چاندرا ایکس رے آبزرویٹری کی جانب سے لی گئی۔

اس کرسمس کے درخت میں کچھ ستارے ہمارے سورج کے سائز کا صرف دسواں حصہ ہیں جبکہ دیگر کئی گنا بڑے ہیں۔ ناسا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس جھرمٹ میں بہت سے ستارے صرف 10 لاکھ سے 50 لاکھ سال پرانے ہیں جو اربوں سال زندہ رہنے والے دیگر ستاروں کے مقابلے میں انہیں ’شیرخوار‘ بنا دیتے ہیں۔

Read Previous

امریکی صدر نے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے

Read Next

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے علاج کے بعد بھی دل کی بیماری کا خطرہ برقرار رہتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *