Trending Now

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: پاکستان، آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث رک گیا

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

پہلا روز

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، یہاں عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیون اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور عامر جمال کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

Read Previous

آئی ایم ایف کی شرط، ای ایکس آئی ایم بینک کو آپریشنل کردیا گیا

Read Next

گلوکار چاہت فتح علی خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *