Trending Now

فلم ہوم الون جیسا واقعہ ایک بچے کے لیے حقیقت بن گیا

ویسے تو اکثر فلمی کہانیاں حقیقی زندگی سے بالکل مختلف ہوتی ہیں مگر کئی بار وہ سچ بھی ثابت ہو جاتی ہیں۔

ایسا ہی دلچسپ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں 1990 کی دہائی کی مشہور فلم ہوم الون 2 کی کہانی حقیقت بن گئی۔

اس فلم میں ایک بچہ اپنے خاندان کے ساتھ ائیرپورٹ پہنچتا ہے مگر غلطی سے اکیلا کسی اور شہر جانے والی پرواز میں پہنچ جاتا ہے۔

ایسا ہی 21 دسمبر کو فلاڈلفیا میں ہوا جہاں 6 سالہ کیسپر غلط پرواز پر سوار ہوکر فلوریڈا کے شہر فورٹ میئرز کی بجائے اورلینڈو پہنچ گیا۔

البتہ اس کا سامان ضرور ساؤتھ ویسٹ فلوریڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیسپر کو اس کی نانی ماریہ راموس فورٹ میئرز کے ائیرپورٹ سے لینے والی تھیں۔

مگر وہ بچہ فورٹ میئرز سے لگ بھگ 160 میل دور پہنچا تو وہ گاڑی چلا کر اسے وہاں لینے پہنچیں۔

ماریہ راموس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں چاہتی ہوں کہ کمپنی مجھے فون کرکے بتائے کہ میرا نواسا کیسے اورلینڈو پہنچ گیا، اس کی ماں نے رسمی کاغذی کارروائیوں کے بعد بچے کو فلائٹ اٹینڈنٹ کے حوالے کیا تھا، تو اس اٹینڈنٹ نے بچے کو دوسری پرواز پر جانے دیا؟ کیا وہ غلط پرواز پر خود پہنچ گیا؟’

فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم اپنے تمام مہمانوں کو ان کی منزل تک پہنچانے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہے، ہم متاثرہ خاندان سے اس پر معذرت کرتے ہیں۔

Read Previous

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Read Next

شاپنگ مالز میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کا فیملیز کی بلااجازت ویڈیوز بنانے میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *