لاہور : سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے انہیں انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی بلال یاسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے جمع کرائے تھے جو منظور کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے میاں نوازشریف کو 2017 ء میں تاحیات نااہل قرار دیا تھا جبکہ شہباز شریف حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال کردی تھی ۔