Trending Now

سرکاری افسران اور ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری افسران و ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

سرکاری افسران اورملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی، اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط کردی گئیں۔

ضلعی افسران ڈی آر او سے چھٹیوں کی اجازت کے پابند ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹس افسران پہلے چیف سیکرٹری سے چھٹی منظور کروائیں گے، چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 ویں ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے تاہم گریڈ 20 اور اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن سے چھٹی کی منظوری لینا ہو گی۔

Read Previous

نیند میں کمی مثبت احساس میں کمی کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

Read Next

ارباز خان نے اپنی دوسری شادی کی مزید تصاویر جاری کردیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *