Trending Now

بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان، اعصام الحق کپتان مقرر

 اسلام آباد: بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اعصام الحق کپتان ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونیوالے ڈیوس کپ گروپ ون ٹاٸی میں پاکستان کی نماٸندگی اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے باعث پاکستان نے ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، بھارت کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سامنے ذلت کا سامنا کرنا پڑا، حیرانی ہے کہ مودی سرکار ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے۔ سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہوناچاہیے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہئے.

انہوں نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن بورڈ آف ڈاٸریکٹرز میں پاکستان کی شمولیت بڑا اقدام ہے۔ بھارتی امیدوار کو میرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کی فہرست بھجوادی ہے۔ امید ہے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی کیلٸے حکومت پاکستان فنڈز جاری کرے گی۔

Read Previous

ٹوئٹر کے شریک بانی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم عوام کیلئے کھول دیا گیا

Read Next

پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *