Trending Now

پنجاب :موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع پر غور

پنجاب میں سرد موسم کی شدت کی وجہ سے محکمہ سکول ایجوکیشن موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 18 دسمبر سے ہوا تھا جو اگلے سال کے آغاز تک جاری رہیں گی۔

تاہم گزشتہ چند دنوں کے دوران ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ صوبائی حکومت سرد موسم کی وجہ سے سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے شیڈول میں تبدیلی کر سکتی ہے۔

ابھی تک پنجاب حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اگر سرد موسم برقرار رہتا ہے تو صوبائی حکام  سکول دوبارہ کھولنے کے شیڈول میں ایڈجسٹمنٹ پر غور کرسکتے  ہیں۔

مزید یہ کہ والدین نے حکام سے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ان کا موقف تھا کہ صوبے کے کچھ نجی سکولوں نے پہلے ہی اپنا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کی جائے۔ والدین کے مطالبے کے جواب میں محکمہ تعلیم نے کہا کہ تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Read Previous

2 فلموں میں کام نہ کرسکا دونوں ہٹ ہوگئیں، شاہ رخ خان

Read Next

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *