Trending Now

پاکستان کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

 اسلام آباد: پاکستان نے چارسو کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے خشکی سے فائر کیے جانے والے میزائل فتح ٹو  کو لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے میں میزائل کے مختلف پیرامیٹرز کو چیک کیا گیا، تجربے کے وقت مسلح افواج کے سینئر حکام اور سائنس دان موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل چارسو کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم، آرمی چیف نے مبارک باد پیش کی ہے۔

Read Previous

سُوپ بنانے کیلیے ماہانہ 300 بلیوں کو ذبح کرنے والا ریسٹورینٹ بند کردیا گیا

Read Next

کراچی : گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خاتون جاں بحق، تین بچے زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *