پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت اور ویزوں کے لیےآل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔
پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 3 فروری سے اسلام آباد میں ہوگی، ویزوں کے حصول کے لیے بھارت نے 18 نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے ہیں۔
ویزوں کیلئے بھارتی فہرست میں 7 پلیئرز اور 11 آفیشلز شامل ہیں،کپتان روہت راجپال سمیت 7 کھلاڑیوں کے نام بھی ویزوں کیلئے دیے گئے ہیں۔
آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین اور ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا نام بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند افراد کی فہرست میں شامل ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نےبھارت کی ٹائی نیو ٹرل مقام پر کرانے کی اپیل مسترد کر دی تھی۔