Trending Now

آئی سی سی رینکنگ؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابر اور رضوان کی تنزلی

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بیٹر دوسرے سے تیسرے  جبکہ بابر چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں محمد رضوان اور بابراعظم ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹاپ 10 بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Read Previous

فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی، عرب امارات میں سال نو کی تقاریب منسوخ

Read Next

ربیکا کے خلاف بیان کیوں دیا؟ لائبہ خان نے وضاحت کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *