پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں بیس روز قبل فوڈ ڈلیوری کی ملازمت اختیار کرنے والے نوجوان کو امیر زادے نے گاڑی تلے روند کر مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں معروف پیزا برینڈ میں بیس روز قبل بھرتی ہونیوالا نوجوان ڈلیوری کے لیے پشاور میں قائم ڈیفنس کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار گاڑی نے اُسے ٹکر ماری اور پھر ڈرائیور ڈلیوری بوائے کو کچل کر فرار ہوگیا۔
نتیجے میں فوڈ ڈلیوی بوائے زیادہ زخم آنے اور خون بہنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
اس کے نتیجے میں عامر شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد دینے کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
عامر سہیل کے دوستوں کے مطابق وہ تعلیم یافتہ نوجوان تھا محنت و لگن سے کام کرتاتھا اچانک اس کی موت پر اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی کی تلاش جاری ہے جلد غلفت برتنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائیگا۔