وفاقی ترقیاتی ادارے نےجنوری 2024 میں پلاٹوں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔ پلاٹوں کی نیلامی10 سے 12 جنوری کو ایف نائن پارک گندھارا حال میں ہوگی۔
تففصیلات کے مطابق سی ڈی اے کا کہناہے کہ بلیو ایریا، مراکز اور پارک روڈ کے پلاٹ نیلامی کے لیےرکھے جائیں گے، پٹرول پمپس، کلاس تھری شاپنگ سینٹرز، ایگرو فارمز، ایپارٹمنٹس کے پلاٹ اورفروٹ اینڈ ویجیٹیبل شاپس، آئی اینڈ ٹی سینٹر اور ہاسٹلز کے پلاٹ بھی نیلامی میں شامل کیے گئے ہیں۔
سی ڈی اے کا کہناہے کہ بولی کی 25 فیصد رقم ایک ماہ کے اندر جمع کروانا ضروری ہوگی، ڈالرز میں ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد ریائیت دی جائے گی۔ بولی کی منظوری کے ایک ماہ کے اندر مکمل ادائیگی پر 10 فیصد ریاعت ہوگی۔
سی ڈی اے کا مزید کہناہے کہ پہلی قسط کی ادائیگی پر بلڈنگ پلان کی منظوری کی اجازت دی جائے گی۔ بولی کی رقم کی مکمل ادائیگی پر پلاٹ پر تعمیرات کا آغاز ہوسکے گا۔