میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران مضحکہ خیز واقعے نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران جب کیمرہ مین نے تماشائیوں کی طرف کیمرہ کیا تو ایک ایسے جوڑے پر فوکس چلا گیا جو وہاں پُرسکون اور رومانوی انداز میں بیٹھا ہوا تھا۔
لڑکی نے اپنا سر لڑکے کی گود میں رکھا ہوا تھا کہ کیمرہ مین نے دونوں پر فوکس کرلیا۔ جوں ہی یہ منظر بڑی اسکرین پر چلا تو ہجوم نے شور مچاکر دونوں کو خوب داد دی۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے، کینگروز کو پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔