ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ کی تشہیری مہم پر اعتراض کرنے والے کو دلچسپ مزاحیہ جواب دیا ہے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے ساتھ ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
سوشل میڈیا کے ایک صارف نے اداکار کو مخاطب کرکے لکھا کہ انہوں نے ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ کی بدترین تشہیری مہم کا مشاہدہ کیا اور اداکار کو اس ٹیم کی تربیت کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ اداکار کی نئی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہے اور اس نے اب تک پوری دنیا میں تین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔