یارکشائر: انگلینڈ کی ایک شہری خاتون جو کہ 3 بچوں کی ماں ہیں، اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں تاہم 40 منٹ کے بعد انہوں نے زندہ ہوکر ڈاکٹر سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹی بورٹوف انگلینڈ میں شمالی یارکشائر سے ہیں اور 3 چھوٹے بچوں کی ماں ہیں۔ وہ اپنے گھر پر موجود تھیں جب ان کے ساتھ یہ حیران کُن واقعہ پیش آیا۔ ان کے پارٹنر اسٹو بھی اس وقت ان کے ساتھ گھر پر ہی تھے۔
اچانک اسٹو نے دیکھا کہ کرسٹی لاؤنج میں رکھے صوفے پر بےحس و حرکت پڑی ہیں۔ جب اسٹو نے ان کی نبض چیک کی تو اس نے حرکت کرنا بند کردی تھی جس کا مطلب تھا کہ وہ مرچکی ہیں۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد کرسٹی کے اہلخانہ اور عزیزوں کو کہہ دیا تھا کہ ان کی جان بچنا مشکل ہے، یہان تک کہ کرسٹی کے پارٹنر اسٹو کو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ خاتون کے جنازے کے انتظامات کرنا شروع کریں تاہم جب کرسٹی کو ہوش آیا تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے تھے۔